اسلام آبادپارک زیادتی کیس، مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ مارگلہ پولیس نے ایف نائن پارک میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کے مطلوب مرکزی ملزم کا عکسی خاکہ تیار کرلیا ہے جس کی مدد سے تفتیش اور تلاش کا عمل شروع کیا گیا ہے پولیس نے بتایا کہ ملزم کا سکیچ 80 فیصد ملزم سے مشابہہ ہے جس نے اپنے ساتھی ملزم کے ہمراہ ایف نائن پارک میں خاتون کو اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا شور وغوغا کیلئے سکیچ تمام تھانوں کو جاری کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق مطلوب مرکزی ملزم کی عمر تقریبا 35 سال ہے ملزم کا رنگ سانولا اور قد پانچ فٹ دس انچ ہے پولیس نے مزید کہا کہ پولیس ٹیموں کی جانب سے مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔