• news

مسجد الحرام میں آمد ورفت  کے لیے 500 سے زیادہ سکیورٹی اہلکار تعینات ہوتے ہیں ،حکام


مکہ مکرمہ ۔(اے پی پی)حرمین الشریفین انتظامیہ  نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں آمد ورفت منظم رکھنے کیلیے 500 سے زیادہ سکیورٹی اہلکار تعینات ہوتے ہیں ۔العربیہ نیوزکے مطابق حرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  کہ  مسجد الحرام اور اس کی بیرونی عمارتوں میں امن و امان کو یقینی بنانے اور آمد ورفت منظم رکھنے کے لیے سال بھر 500 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔انتظامیہ نے کہا کہ     دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور مستحکم انتظامات کیے ہوئے ہے۔سکیورٹی اہلکار مسجد الحرام میں کسی بھی  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہتے ہیں اور ہر حصے پر نظر رکھتے ہیں۔ سکیورٹی اہلکار پروفیشنل ٹریننگ لیے ہوئے ہیں۔ مسجد الحرام اور اس کے زائرین کی خدمت پر مامور 15 اداروں کے امن مسائل سے پیشہ ورانہ انداز میں نمٹتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن