• news

لاء افسروں، خودمختار اداروں کے کیس کی  سماعت آج ہو گی 


لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لا ء افسروں اور خودمختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں کے کیس کی سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس عاصم حفیظ بنچ میں شامل ہیں۔لا ء افسروں اورخودمختار اداروں کے سربراہوں نے اپنی برطرفیوں کو چیلنج کررکھاہے ۔فاضل عدالت کے سنگل بنچ نے تاحکم ثانی ایڈووکیٹ جنرل اور لا ء افسروں کو عہدوں پر بحال کرتے ہوئے کیس لارجر بنچ کے پاس بھجوانے کی سفارش کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن