• news

بلدیاتی الیکشن پر انگلیاں  اٹھائی جا رہی ہیں: شاہی سید


کراچی (نیٹ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے الیکشن سسٹم میں ریفارمز کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہی سید نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر بھی مختلف حلقوں سے انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی کلچر ہے جب بھی انتخابات ہوتے ہیں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن