امریکہ میں کارگو ٹرین کی 50بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،آگ بھڑک اٹھی
پینسلوینیا (این این آئی) امریکہ میں مال گاڑی کی 50 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کارگو ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق شدید سرد موسم کے سبب آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فائر بریگیڈ میں موجود پانی جم گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 بوگیوں پر مشتمل امریکی کارگو ٹرین میں کیمیکل موجود تھا۔ واضح رہے کہ کارگو ٹرین کو حادثہ اوہایو اور پینسلوینیا کے سرحدی علاقہ میں پیش آیا ہے۔