• news

بھارت، جنس کی تبدیلی کے لئے جوڑے کی ہارمون تھراپی سے قبل خاتون حاملہ 


نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں تین سال سے ایک ساتھ رہنے والی ٹرانس جینڈر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ ریاست کیرالہ میں ٹرانس جینڈر جوڑے ضیا پول اور زہد نے انسٹاگرام پر حاملہ ہونے کا اعلان کیا۔ ضیا پول ایک مرد تھا جو جنس تبدیل کر کے عورت بن گیا جبکہ زہد ایک عورت تھی جو اپنی جنس تبدیل کروا رہی تھی کہ اسی دوران حمل ٹھہر گیا۔
 اور اب وہ اگلے دو ماہ میں بچے کو جنم دیں گی۔ ٹرانس جینڈر جوڑے نے ہارمون تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروائی تھی۔
 زہد کے نسوانی تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں ہوا تھا اسی طرح ابھی ضیا نے بھی مردانہ تولیدی اعضا کا آپریشن نہیں کروایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن