جدہ کے بعد الیکڑک بسیں دیگر شہروں میں بھی چلائی جائیں گی، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی
جدہ(اے پی پی)سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان صالح الزوید نے کہا ہے کہ جدہ میں شروع کی جانے والی الیکٹرک بسوں کودیگرشہروں میں بھی چلایاجائے گا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان صالح الزویدکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ میں شروع کی جانے والی الیکٹرک بسوں کو تجرباتی دور سے گزارنے کے بعدملک بھر کے دیگرشہروں میں بھی چلایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تجرباتی مدت کے دوران بسوں کے معیار اورشہر کی سڑکوں کے حوالے سے ان کی جانچ کی جائے گی اور اس دوران ایک کمیٹی ان بسوں کا مستقل بنیادوں پرجائزہ لیتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے جائزہ رپورٹ کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ الیکڑک بسیں مختلف ماحول اورعلاقوں کے لیے مناسب ہیں تاکہ انہیں دیگرشہروں کیلیے بھی شروع کیاجاسکے۔