• news

کینیڈا میں برفانی طوفان‘ امریکہ  میں کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ


لاہور (نیٹ نیوز) امریکا میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کینیڈا اور امریکا کو شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے۔ ہڈیاں جماتی سرد اور تیز ہواؤں نے موسم سرد ترین کر رکھا ہے۔ امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔
 اس سے قبل ریاست الاسکا میں کم ترین درجہ حرارت منفی 76 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ریاست مین (Maine) میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ  کے بعد چلنے والی ہوائوں نے موسم کو مزید سرد کردیا۔ مشرقی کینیڈا اور کیوبک میں لاکھوں افراد سرد ترین موسم سے متاثر ہیں۔  مونٹریال ایئر پورٹ پر درجہ حرارت منفی 41 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن