• news

سنی لیونی کے فیشن شو کے مقام پر دھماکہ 


منی پور (این این آئی)امریکا ، کینیڈا اور بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل و اداکار  کرنجیت کور وہرا المعروف سنی لیونی کے فیشن شو کے وینیو پر دھماکا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے شہر امفال میں  دھماکا ہوا جہاں  ایک فیشن شو ہونا تھا جس میں سنی لیونی شو اسٹاپرتھیں،یہ دھماکا صبح 6 بجے ہوا۔
 تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق دھماکے سے 100 میٹر دور ہونے والے فیشن شو میں کل سنی لیونی کو شرکت کرنی ہے جب کہ تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے کے لیے کس چیز کا استعمال کیا گیا تھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن