• news

پرویز مشرف آمر تھا لیکن پی ڈی ایم حکومت سے زیادہ جمہوری‘ انسان دوست: حماد اظہر


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے سابق صدر پرویز مشرف کی وفات پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو نشانے پر لے لیا۔ ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ پرویز مشرف ایک آمر تھا۔ پرویز مشرف کی غلطیوں کی قیمت ملک آج بھی اپنے خون سے ادا کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لیکن پرویز مشرف بھی پی ڈی ایم حکومت سے زیادہ جمہوری اور انسان دوست تھا۔ اس سے موجودہ حکومت کی خصلت کا پتہ چلتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن