• news

یوم یکجہتی کشمیر:ورلڈپاسبان ختم نبوت،سول سوسائٹی کایکجہتی کشمیرمارچ


لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت ، سول سوسائٹی ورکرزنے عالمی دہشتگردبھارت کے مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضے،سفاکانہ کرفیو،وحشیانہ مظالم کیخلاف اور5فروی یوم یکجہتی کشمیرپرمظلوم ونہتے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اخبارمارکیٹ سرکلرروڈتک یکجہتی کشمیرمارچ کیا۔شرکاء مارچ سے خطاب کرتے ہوئے قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتا زاعوان،قائدین سول سوسائٹی ایم ریاض چوہدری، محمد شکیل بھٹی،پیر عامر شاہ زنجانی اورمولانامحمدحنیف حقانی،سیدعطاء اللہ شاہ بخاری،رحمت اللہ لاشاری،سیدانشاء اللہ کشمیری، محمد یعقوب چوہدری اورحافظ یعقوب شاہ نے بھارت کے کشمیرپرغاصبانہ قبضے،سفاکانہ کرفیواوروحشیانہ مظالم پرسخت احتجاج کیااورکہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی تحریک سے بھارت کے منحوس پاؤں سرزمین مقبوضہ کشمیرسے اکھڑچکے ہیں ۔ ہزاروں شہداء کے خون سے کشمیرمیں آزادی کاسورج جلدطلوع ہوگا۔ اب وہ دن زیادہ دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرمکمل آزاد ہوگا اور دہشتگردبھارت سویت یونین روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے اورتباہ وبربادہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن