خرم نواز گنڈاپور نے پرویز مشرف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سابق آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جنرل(ر) پرویز مشرف اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔ اللہ رب العزت ان کی بخشش اور درجات بلند فرمائے۔ ہم جنرل (ر)پرویز مشرف کی اہلیہ اور ان کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور صبرِ جمیل کیلئے دعا گو ہیں۔