سیشن جج خواجہ ظفر اقبال کے والد انتقال کر گئے‘ختم قل آج ہوگا
لاہور (کلچرل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خواجہ ظفر اقبال ،خواجہ اظہر خواجہ ندیم کے والد خواجہ محمد اشرف انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی سید ادریس شاہ زنجانی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں پیر سید ناظم شاہ ،محمد زبیر ،ججز اور وکلا سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔خواجہ محمد اشرف کا ختم قل آج پیر کو سہ پہر دو سے چار بجے تک مدینہ مسجد ماڈل ٹاون ایکسٹینشن این بلاک میں ہوگا۔