• news

تحریک انصاف کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے: یاسمین راشد


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور جوش و خروش سے منایا۔ ریلیاں نکالیں اور قابض بھارتی فوج کے مظالم اور مودی حکومت کی سفاکیت کے خلاف کارکنان نے اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے اور قابض بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم جارحیت اور بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ عمران خان کشمیری عوام کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری شہداء نے اپنی حقیقی آزادی کیلئے آپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ قابض بھارتی فوج نے آج تک کشمیریوں کو عزم کو کمزور نہیں کر سکی۔ کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ مودی حکومت کی انتہا پسندانہ سوچ نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سنیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق  مظلوم کشمیریوں کو  حق خود ارادیت  دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن