• news

"شہدا ئے پشاورپولیس" کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن 


لاہور(نامہ نگار) "شہدا ئے پشاورپولیس" کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب گزشتہ روز پی ایچ اے اور لاہور انتظامیہ کے زیر اہتمام لبرٹی گول چکر گلبرگ میں منعقد ہوئی۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ،کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا،ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی،پولیس ،ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے افسران اور اہلکاروں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،کمشنر لاہورچوہدری محمد علی رندھاوا اور دیگر سینئر پولیس اور ضلعی افسران نے شہداء پشاور کو خراج عقیدت پیش کیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور کمشنر چوہدری محمد علی رندھاوا نے جان کا نزرانہ پیش کرنیوالے شہدا کی یاد میں شمع روشن کی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور ،پی ایچ اے افسران اور ورکرز  نے بھی پولیس شہدا ء کیلئے شمعیں روشن کیں۔سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور شمعیں روشن کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے سانحہ پشاور مسجد دھماکہ  میں سو سے زائد شہادتوں پر پوری قوم غم زدہ ہے۔  سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گردی کا قلع قمع ،عوام کے جان و مال و عزت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سانحہ پشاور کے ذمہ دار اور سہولت کاروں کا انجام تک پہنچایا جائیگا۔ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج سمیت تمام سیکورٹی فورسز کی قربانیو ں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن