رکشہ سے 200سے زائدشراب کی بوتلیں برآمد‘ڈرائیور فرار
لاہور(نامہ نگار)ٹریفک انسپکٹرنے جی ٹی روڈ مناواں کے قریب رکشہ سے بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں۔ ٹریفک انسپکٹر نعمان یاسین نے مشکوک جاننے پر رکشہ سوار کو رکنے کا اشارہ کی، رکشہ سے بدبو اور مشکوک حرکات وسکنات پر ڈرائیور سے استفسار کیا، ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگیا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق چیکنک پر شراب کے پانچ تھیلوں میں 2 سو سے زائد بوتلیں برآمد ہوئیں، رکشہ اور شراب کی بوتلوں کو تھانہ مناواں پولیس کے حوالے کردیا، واقعہ پر سی ٹی او لاہور نے انسپکٹر نعمان یاسین کو 10 ہزار روپے اور تعریفی سند کا اعلان کیا۔ شاہدرہ چوک کے بیٹ آفیسر علی بخاری نے موبائل فون سنیچر کو دھر لیا، فضل عباس نامی ملزم گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھے موبائل فون کو چھین کر فرار ہوگیا، شہری کا شوروغل سن کر بیٹ آفیسر نے پیچھا کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا،موبائل فون شہری جمشید اقبال کو جبکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا، کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے بیٹ آفیسر کو شاباش، تعریفی سند کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ مشکوک افراد پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔