• news

مزدا گاڑی کی موٹر سائیکل سوار سکیورٹی گارڈ کو ٹکر‘موقع پر جاں بحق


لاہور(نامہ نگار)گڑھی شاہو کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 30سالہ سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ہے۔ گڑھی شاہو کے علاقے میں30سالہ موٹر سائیکل سوارسکیورٹی گارڈ شہباز کو تیز رفتار مزدا گاڑی نے کچل ڈالا،جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔متوفی شہباز شادباغ کے علاقے بھگت پورہ کا رہائشی تھا۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن