ہمیں ہر شعبہ میں اسلامی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے: مولانا عمر آصف
کامونکی(نمائندہ خصوصی)اساس انٹرنیشنل اسلامک سکول کا افتتاح 9 فروری کو ہوگا،اساس انٹرنیشنل اسلامک سکول علاقہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے منفرد حیثیت کا ادارہ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹراساس انٹرنیشنل اسلامک سکول مولانا محمد عمر آصف خاں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بطور مسلمان ہمیں ہر شعبہ زندگی میں اسلامی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے اور اس کیلئے ہمیں بچوں کیلئے ایسی تعلیمی درسگاہ کا انتخاب کرنا چاہیے جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت بھی ہو،انشائ اللہ اساس انٹرنیشنل اسلامک سکول اِنہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرے گا ۔