• news

 کشمیر پر سرنڈر کرکے بھارت سے تعلقات کوعوام برداشت نہیں کرسکتے:مقررین


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر انتظام حرمت قرآن و یکجہتی کشمیر کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک وقاص رضا اعوان، قاری حفیظ اللہ جگ، مولا نصراللہ، شاکر اللہ کاہلوں، عامر وسیم سندھو، ملک ہمایوں شہزاد، شیخ محمد امجد، چیئرمین پریس کلب رائے غضنفر علی کھرل،ملک حامد جنرل سیکرٹری پریس کلب اور دیگر نے کہا مسئلہ کشمیر پر سرنڈر کرکے بھارت سے تعلقات بڑھانے کو پاکستانی عوام کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں فلسطین کی طرز پر جنگی بنیادوں پر آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے،ماضی کی حکومتوں نے کشمیر پر بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کیا جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کی ضمانت دی تھی۔اقوام متحدہ کو 73 سال پہلے کیے گئے وعدے کا پاس رکھنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن