تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت بن چکی:کنور عمران سعید
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر وحلقہ پی پی 140 کے امیدوار کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت بن چکی ہے اور موجودہ مشکل ترین وقت میں بھی عوامی طاقت کے بل بوتے پر انشاء اللہ سرخرو ہو کر نکلے گی کیونکہ عمران خان اورانکی ٹیم پاکستان کی خودمختاری ،خارجہ پالیسی ،ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کی جنگ لڑرہے ہیں الحمد اللہ عوام سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف ملک کے24 کروڑ عوام کی صحیح ترجمان بن چکی ہے۔