• news

ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے: ڈاکٹر ہارون الرشید

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)میڈیکل اینڈ ریسرچ کونسل کے صدر ڈاکٹر ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اس وقت جس معاشی عدم استحکام کا شکار ہے اس میں فارن انویسٹمنٹ ایک دشوار مگر قابل اصول ٹارگٹ ہے یہی راستہ ہے کہ وطن عزیز ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکے اس سلسلہ میں چیئرمین سیلی کون ویلی مسٹر لعل دینو مری بلوچ کی سربراہی میں سرمایہ کاروں کا ایک وفد پاکستان کے دورہ پر آرہا ہے جو پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے سیلیکون ویلی منصوبہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے دورس نتائج کا حامل ثابت ہوگا،میڈیا کے نمائندوں سے یہاں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ہارون الرشید نے کہا کہ مسٹر لعل دینو مری بلوچ گزشتہ کئی برسوں سے ہانک کانگ میں اپنے اعلیٰ درجہ کے ذاتی کاروبار کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فارن انویسٹمنٹ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ وہ خیر پور ریاست جو 1955میں پاکستان میں ضم ہوئی اس کے حکمران خان کے چشم و چراغ ہیں وہ ملائشیائ￿  چائینہ اور ہانک کانگ کے سرکردہ انویسٹرز کے ساتھ 8 فروری پاکستان آرہے ہیں وہ امریکہ کی سیلیکون کی طرز پر بلوچستان سیلیکون ویلی بنانے کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے 25 ہزار ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے جہاں مختلف کمپنیز کے دفاتر اور کارخانہ جات تعمیر کئے جائیں گے یہ ایک بلین ڈالر پراجیکٹ ہے جو پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن