• news

  افتخار حسین جالندھری کی زیر صدارت یوم علیؓ کے حوالے سے تقریب


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری کی زیر صدارت یوم علیؓ کے حوالے سے جامعہ اسلامیہ مسجد مصطفی ؐ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ امجد علی عابدی، حاجی میاں محمد اسلم جالندھری، میاں اختر حسین، میاں ذوالفقار حسین،میاں شاہد اسلم جالندھری، قمر عباس اعوان، سبطین حیدر، میاں عمران حسین جالندھری، میاں شہباز، میاں اعجاز، حاجی محمد اعظم سیکھو سمیت نمائندہ شخصیات و مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ امجد علی عابدی نے کہا کہ رسول اکرم ؐنے حضرت علی ؓکی تربیت فرمائی اور انہیں اسلام کی حفاظت اور تبلیغ کیلئے تیار فرمایا۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں امام علیؓ کی ذات مرکزی حیثیت رکھتی ہے انکی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اپنے ملک کے نظام کو تشکیل دینا ہو گا امام علی علیہ السلام کاعدل و انصاف انہیں تمام دنیا کے سابقہ اور آئندہ حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن