22کروڑ عوام کیلئے موجودہ صورتحال تشویشناک ہے:شہزاد احمد ہنجرا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما شہزاد احمد ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے ابتر معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین اور ان کے اتحادیوں کو گرفتار کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جس سے ان کے وڑن کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے،ہر گزرتے دن کے ساتھ بدامنی، معاشی ابتری کی وجہ سے عوام امپورٹڈ ٹولے پر عدم اعتماد کر رہے ہیں اور ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی خاطر عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں جن کی جاری جدوجہد ان شاء اللہ جلد رنگ لائے گی۔