مودی سرکار نے کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کردیا:چودھری اختر
کامونکی(نمائندہ خصوصی)مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے بھارت میں اقلیتوں پرعرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے،پاکستانی کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سادھوکی حافظ غلام رسول،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن)پی پی 57 چودھری عظمت علی اورسینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہاکہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے،انہوں نے کہاکہ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا ،بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گاکشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ۔