کشمیریوں کو تحریک آزادی میں بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے: افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر و سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو تحریک آزادی کی پاداش میں بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے فوجی جارحیت کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کررکھا اور گھناؤنے اقدامات کرکے جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنا رکھا ہے جسکے باوجود عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی خاموشی قا بل مذمت ہے،اقوام متحدہ اپنی منظور شدہ قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ پا کستا ن اور کشمیر کا رشتہ اٹوٹ ہے ۔کشمیر کی حق خودارادیت ایک اٹل حقیقت ہے اور انڈیا کو یہ حق دینا ہو گا مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ سیکولر بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے فوجی جارحیت کے ذریعے مقبوضہ و جموں کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے گھناؤنے اقدامات کرکے جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنا دیا ہے اور بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے محروم رکھنے کیلئے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں۔