طارق محمود ڈوگر کی قیادت میں مریم نواز کی آمد کے حوالے سے ریلی
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 138 کے امیدوار حاجی طارق محمود ڈوگر کی قیادت میں مریم نواز کی پاکستان آمد کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی تو روشن کینال سے شروع ہوکر خان پور چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ریلی میں چودھری محمود اختر گورایہ ،ملک حاجی خالد اعوان سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی طارق محمودڈوگرنے کہاکہ مریم نواز کی پاکستان آمد کے موقع پر عوام کا تاریخی استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی نواز شریف کیساتھ ہے اور وہ ملک میں فتنہ ،فساد ،انتشار کی سیاست کرنیوالے عمران خان کو مسترد کرتی ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کو عالمی سطح پر تماشہ بناکر رکھ دیا ہے۔ اس کی ہٹ دھرمی اور جھوٹی اناسے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے موجودہ مہنگائی عمران خان کے دور حکومت کے غلط فیصلوں ،معاہدوں اور پالیسیوں کا نتیجہ ہے موجودہ حکومت نے 9 ماہ کے اندر عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں مگر پنجاب میںپرویز الٰہی حکومت نے اس کے فوائد وثمرات عوام تک منتقل نہیں ہونے دئیے جس کی وجہ سے آج عوام نت نئے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے انہوں نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ان ترقیاتی کاموںسے حلقہ می تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔