• news

 عمران خان اب سوشل میڈیا پر تو وزیر اعظم بن سکتے ہیں: فلک شیر


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اب سوشل میڈیا پر تو وزیر اعظم بن سکتے ہیں مگر ملک و قوم کی قیادت کا دوبارہ موقع ملنے والا نہیں کیونکہ عوام انہیں دوبارہ ملک کی باگ ڈور دینے کا ہرگز تجربہ نہیں دہرائیں گے، یہ دوسروں کو چور چور کہتے رہے جبکہ ان کے دور میں کرپشن کے نہ صرف نئے نئے طریقے متعارف کرائے گئے بلکہ اس کے الگ الگ ریٹ بھی مقرر کیے گئے کرپشن کی جو داستانیں انہوں نے رقم کیں وہ کھل کر قوم کے سامنے آرہی ہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی ملک میں افرا تفری اور انتشار کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے بے بنیاد پراپیگنڈا کررہی ہے، سرمایہ کاری اور گرانٹس کی صورت میں پاکستان کی امداد کا اعلان کرنے والے عالمی اداروں اور ممالک کے حوالے سے منفی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ناقابل تلافی پہنچانے کیلئے کسی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے پی ٹی آئی کے بیرونی آقا بھی جلد بے نقاب ہوں گے

ای پیپر-دی نیشن