جرم کے خلاف میری کھلی جنگ ہے: جاوید اختر
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت) جرم کے خلاف میری کھلی جنگ ہے جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں مظلوم سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی اور میرٹ پر تفتیش میری اولین ترجیحات میں شامل ہے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے جو کہ ہم احسن انداز میں پوری کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار کرائم فائٹر پولیس آفیسر جاوید اختر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔