علی پورچٹھہ : کشمیریوںسے یکجہتی کیلئے مختلف تنظیموں نے ریلیاں نکالیں
علی پورچٹھہ(نامہ نگار )علی پورچٹھہ میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالیں گئیںجماعت اسلامی کے ڈاکٹر محمد عبیداللہ گوہر صغیر احمد ہاشمی محمد یسین صدیقی انجمن تاجران کے صدر اعجاز احمد سندھو سیکرٹری حکیم غلام مرتضی علوی مرکزی مسلم لیگ کے محمد انصر محمد اکرم مولانا شہزاد الحسن اور دیگر نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کے حل کے لیے قرارداد پر عمل کروائے۔علاوا زیں گورنمنٹ ہائی سکول علی پورچٹھہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ رہاڑ میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے پروگرام منعقد کیے گئے ۔