قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 11 فروری سے شروع ہو گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 11 فروری سے اسلام آباد میں شروع گی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ ملک بھر سے 16 ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں جن میں آرمی، ریلوے، ائیرفورس، نیوی، واپڈا، پولیس، انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 10 فروری کو شام چار بجے ہوگی۔ سیمی فائنل مقابلے 13 فروری کو اور فائنل مقابلے 14 فروری کو کھیلے جائیں ۔