علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ ریمنگٹن فارما نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ ریمنگٹن فارما نے جیت لیا ۔ ریمنگٹن فارما اور ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان فائنل میچ کافی زبردست رہا جو ریمنگٹن فارما نے سخت مقابلے کے بعد 9.5-7 سے جیتا۔ ایف جی پولو /دین گروپ نے پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو9-6.5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔