ترکیہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ 5606 عمارتیں تباہ، 6445 افراد زندہ نکال لئے
انقرا (نوائے وقت رپورٹ) امریکی زلزلہ پیما مرکز نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے ہلاکتیں ایک لاکھ تک ہونے کا 20 فیصد امکان ہے۔ 47 فیصد امکان ہے کہ ترکیہ میں ہلاکتیں 10 ہزار تک ہو سکتی ہیں۔ ترکیہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ زلزلے سے 5606 عمارتیں تباہ ہوئیں۔ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 6445 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔