فیروزوالہ: 2 نوعمر کزن لڑکوں کی ہلاکت پر شہری سراپا احتجاج
فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے قریب واقع آبادی عباس نگر میں سابق پولیس ملازم وقاص اور دلاور شاہ کے درمیان سابقہ دشمنی کی وجہ سے جھگڑا ہو گیاجس پر دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔نتیجے میں 2 نوعمر کزن منتظر حسین عمر 6سال اور مجتبیٰ عمر 10 سال موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں اس سلسلے میں جاں بحق ہونے والے 2 کمسن لڑکیوں کے ورثاء نے اور شہریوں نے کی بڑی تعداد نے شاہدرہ چوک آکر ٹریفک بلاک کر دی۔ شدید نعرہ بازی کی ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ادھر پولیس کے افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ٹریفک کا نظام بحال کر دیا گیا۔