• news

شیخ رشید کے ساتھ توہین آمیز  سلوک کرنے کی  مذمت


لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا شیخ رشید کے ساتھ توہین آمیز سلوک کرنے کی  مذمت کرتے ہیں موجودہ سیاہ ترین دور میں ریاستی جبر ظلم اور ناانصافی عروج پہنچ چکی ہے امپورٹڈ حکومت کے تنخواہ دار حواری اتنا ظلم کریں جس کا کل وہ حساب بھی دے سکیں۔ امپورٹڈحکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے خلاف مسلسل انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں بے شرم حکمرانوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکنان گھبرانے والے نہیں بلکہ آپ کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن