مشکل گھڑی میں زلزلہ زدہ مممالک کے ساتھ کھڑے ہیں: مخدوم احمد محمود
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر ، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے ترکی، اردن، شام، قبرص اور بھوٹان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات و نقصانات سمیت عمارتوں کے ملبے تلے افراد کی اطلاعات پر گہرئے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورعوام مشکل کی گھڑی میں برادر ملک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت پاکستان اور عوام حکومت کی ہر ممکن مدد کرے، ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ عالمی اداروں اور مسلم ممالک سمیت اقوام عالم ترکیہ کی فوری امداد کی اپیل کی ہے۔مخدوم احمد محمودنے زلزلے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاء کی ۔