• news

قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ پرسوں سے کھیلی جائیگی 


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 9 مارچ سے  لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز ) اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 13 مارچ کو ہوگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کے عالمی ڈے کے موقع خواتین ٹین پن بائولنگ چیمپئین شپ کے بھی مقابلے 8 مارچ کو ہونگے جس میں سو سے زائد خواتین حصہ لیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن