نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے مختلف کرنسیوں میں نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح پر نظرثانی کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستانی کرنسی میں تین ماہ کی مدت کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح کو 9.50 فیصدسے بڑھا کر15فیصد، 6 ماہ کیلئے 10 فیصد سے بڑھاکر 15.25 فیصد، ایک سال کیلئے 10.50 فیصد سے بڑھا کر15.50 فیصد اور5 سالہ مدت کیلئے منافع کی شرح کو بڑھاکر 13.50 فیصدکردیا گیا ہے۔ امریکی ڈالر میں تین ماہ کی مدت کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح کو 5.50 فیصد سے بڑھا کر7 فیصد، 6 ماہ کیلئے 6 فیصد سے بڑھا کر 7.20 فیصد، ایک سال کی مدت کیلئے 6.50 سے بڑھا کر 7.50فیصد، تین سالہ مدت کیلئے 6.75 فیصد سے بڑھاکر 8 فیصد اور 5 سالہ کیلئے شرح کو 7 فیصد سے بڑھاکر8 فیصدکردیا گیاہے۔ برطانوی پاونڈز میں تین ماہ کی مدت کیلئے منافع کی شرح کو5.25 سے بڑھا کر5.50 فیصد، 6 ماہ کیلئے 5.50 فیصد سے بڑھاکر6 فیصد، ایک سال کیلئے 5.75 فیصدسے بڑھا کر7 فیصد، تین سالہ کیلئے 6.25 فیصدسے بڑھا کر7.50 فیصد اور پانچ سالہ کیلئے منافع کی شرح کو6.50 فیصدسے بڑھاکر7.50 فیصد کردیا گیا ہے۔ یوروکرنسی میں تین ماہ کیلئے منافع کی شرح کو4.75 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد، چھ ماہ کی مدت کیلئے 5 فیصد سے کم کرکے 4.50 فیصد، ایک سال کی مدت کیلئے 5.25 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد، تین سالہ مدت کیلئے 5.50 فیصد سے بڑھا کر6.50 فیصد اور تین سال کی مدت کیلئے 5.75 فیصد سے بڑھا کر6.50 فیصد کردیا گیا ہے۔