• news

بے دخلی مہم کیخلاف مظا ہرے جاری، مزید 5افراد گرفتار 


جموں/ سری نگر (کے پی آئی + این این آئی) جموں کے نروال علاقہ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران  پولیس نے5افراد کوگرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس بیان کے مطابق  انسداد تجاوزات مہم کے دوران ان افراد نے پولیس پر پتھراو کی ہے ، پتھراو میں3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق،  ایک شوروم کا مالک سجاد احمد بیگ گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی ان کی زمینوں سے بے دخلی کی جاری مہم اور کشمیر دشمن دیگر پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جبکہ جموں کے ضع کٹھوعہ میں ایک زیر حراست شہری پولیس کے تشدد سے ہلاک ہو گیا ہے۔ 42 سالہ سونوکمار کو پولیس چوکی نگری میں حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے انسداد تجاوزات  کے نام پر کشمیریوں کو اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کی  مہم کو مذموم ایجنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس عمل کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حریت کانفرنس  کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا، "حکام کی طرف سے کشمیریوں کو اپنی زمینوں سے  بے دخلی اور  عمارتوں کومسمار کرنے کی مہم لوگوں میں گہری پریشانی کا باعث بن رہی ہے، جس سے ان کی زندگی اور معاش بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن