• news

پاکستان ہر لحاظ سے شراکت دار ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سا تھ ہیں : امریکہ 


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دہشت گردی کے خلاف امریکا کا اہم شراکت دار رہے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہوگا کیونکہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان اس کا اہم شراکت  دار ہے۔ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی بڑھتی  لہر پر بات کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ دہشت گردی  ایک لعنت ہے جو پاکستان، بھارت اور افغانستان کو متاثر کر رہی ہے اور یہی وہ چیز ہے جس پر ہم پورے خطے میں توجو مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی بات آتی ہے تو وہ امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور ہرلحاظ سے شراکت دار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہم نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم پر بات کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن