جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کا ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے بڑی تباہی پر اظہار افسوس ‘ دعائے مغفرت
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن،شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ کے نتیجہ میں ترکیہ اور شام میں ہزاروں لوگوں کے شہیداور بڑی تعداد میں و زخمی ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس ناگہانی آفت اور مصیبت کی گھڑی میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے علمائ ، اساتذہ،انتظامیہ و متعلقین ترکیہ اور شام کی عوام وحکومت کے ساتھ اوران سے اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ شہداء وزخمیوں کے لواحقین اور ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی اجتماعی دعاء کی۔