• news

قیام پاکستان میں اقلیتوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی:عاصم مخدوم 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)کھیتیڈرل چرچ ریگل چوک لاہور میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیر اہتمام ہفتہ بین المذاہب رواداری کے اختتامی روز کی تقریب کا انعقاد آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کی زیر صدارت کیا گیا تقریب میں چیئرمین کل مسالک علماء  بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم۔پادری عمائنول کھوکھرودیگر نے شرکت کی۔کھیتریڈل چرچ  میں تمام مذاہب کے قائدین نے ملکر امن کا پودا زیتون لگایا۔جبکہ ترکیہ زلزلہ میں وفات پانے والے ملکی سلامتی اور بقاء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء  نے کہا کہ پاکستان کے سر سبز ہلالی پرچم کے سایہ میں ہم سب ایک ہیں۔قیام پاکستان میں اقلیتوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی۔تمام اقلتیں بانی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔آج ہم پاکستان کی سلامتی اور بقاء  کے لیے متحد ہیں۔پاکستان میں بین المذاہب روادری پروان چڑھ رہی ہے۔چیئرمین کل مسالک علماء  بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ بین المذاہب پر کام پاکستان میں ہو رہا ہے۔
وطن کی مٹی سے سب کو پیار ہے۔اس ملک میں ہم سب برابر کی حیثیت رکھتے ہیں۔اقلیتوں کے بغیر ہمارا قومی پرچم مکمل نہیں ہے۔پاکستان میں تمام اقلتیں آزاد ہیں اقلیتوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔پاکستان کاہر شہری شجر کاری مہم میں حصہ لے۔ہم مسجد۔مدرسہ۔چرچ۔مندر اور گردواہ میں پودیلگا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن