امت مسلمہ شام ‘ترکیہ کا دردمحسوس کرے:محمد جمیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ آفات جنجھوڑ رہی ہیں ،انسانیت رب کائنات کو پکا رے ،اسی طرف رجوع کرے۔ ترکیہ اورشام میں ہولناک زلزلے سے خوفناک تباہی شہادتوں اورزخمیوں پر اظہارافسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ شام اورترکیہ کا دردمحسوس کرے ،متاثرین کی بحالی کے لیے خزانوں کے منہ کھول دے۔میاں محمدجمیل نے کہاکہ آزمائش ومشکل گھڑی میں اسلامی دنیا ترکیہ اور شام کو تنہا نہ چھوڑے۔انہوں نے کہا کہ انفرادی طورپر ترکیہ اورشام میں امدادی سامان پہنچانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ،اس لیے حکومتی سطح پرفوری طورامدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں،جتنا اورجوکچھ ممکن ہے پاکستان برادراسلامی ملکوں کے لیے ہنگامی طورپرامدادی سرگرمیاں شروع کرے۔