سٹی ٹریفک پولیس نے جنوری میں 20کروڑ روپے ریونیو اکٹھا کیا
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے رواں سال جنوری کے مہینے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں سے چالانوں کی مد میں 20 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے ۔ لاہور ٹریفک پولیس نے جنوری 2023ء میں مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4 لاکھ 79 ہزار چالان کئے جبکہ جرمانوں کی مد میں لاہور ٹریفک پولیس کو 20 کروڑ روپے وصول ہوئے۔ ان چالانوں میں سگنل کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے سمیت دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ تاہم ٹریفک پولیس نے سب سے زیادہ چالان بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے پر کئے۔