• news

عمران خان پاکستان کی ترقی  کا بڑا دشمن ہے:محمد اشرف


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کی پہلے دن سے ہی کوشش رہی ہے کہ جیسے اس نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کیا ہے تو ٹھیک اسی طرح سے پاکستان کو اب سیاسی عدم استحکام کا بھی شکار کیا جائے۔ عمران خان پاکستان کی ترقی کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ 
ایک طرف اسمبلیوں سے استعفے دیتا ہے تو دوسری جانب اپنی پارٹی کے لوگوں کو ضمنی الیکشن لڑنے کا کہتا ہے۔ اس کی پارٹی کے جولوگ ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں ان کواس سے پوچھنا چاہیے کہ اگر ضمنی الیکشن ہی لڑنا تھے تو پھر انہی نشستوں سے استعفے کیوں دئیے تھے ۔یہ شخص اپنی پارٹی کے لوگوں کا بھی وقت اور پیسہ ضائع کررہا ہے اور بلاوجہ کے ضمنی الیکشن کرواکر قوم کا پیسہ بھی ضائع کررہا ہے۔ اس کی عمر گزر گئی، مگر سیاسی میچورٹی اس کو ابھی بھی نہیں آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن