سابق ایم پی اے شعیب صدیقی سمیت 7ملزموں کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب
لاہور(خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے محکمہ انہار ،روڈا اور ضلعی انتظامیہ کے افسران پر تشدد کیس میں سابق ایم پی اے شعیب صدیقی سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 14 فروری کو دلائل طلب کرلئے،شعیب صدیقی سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،شعیب صدیقی کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ سابق حکومت نے درجنوں جھوٹے مقدمات بنائے ،پرویز الٰہی اور عمران خان نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ، شعیب صدیقی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف دو ایف آئی آر درج ہیں،ایک ایف آئی آر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی روڈا اور دوسری ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درج کرائی گئی،تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان پر پارک ویو سوسائٹی مسماری آپریشن کے دوران سرکاری ملازمین پر ڈنڈوں سے حملہ کرنے کا الزام ہے۔