• news

ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ‘قومی کرکٹرز کا آفیشل فوٹوشوٹ


لاہور(سپورٹس رپورٹر )آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2023ءکیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹر کے آفیشل فوٹو شوٹ کے موقع پر کھلاڑیوں نے مختلف انداز میں تصاویر بنوائیں۔کھلاڑیوں نے کیمرے کے پیچھے ہلہ گلہ کیا اور دل دل پاکستان بھی گایا۔ آئی سی سی نے ویڈیو جاری کردی۔پاکستان ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، پاکستان کےساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔قومی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ آج جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی۔ پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023ءمیگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ورلڈ کپ 10فروری سے جنوبی افریقہ میں ہو رہا ہے جبکہ فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے۔

ای پیپر-دی نیشن