• news

کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ  سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، نئی ذمے داریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا، جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا ، سلیکٹر بننا اور کوچنگ کرنا ایک نیا رول ہے۔ ابھی میری کافی کرکٹ باقی تھی، قومی ٹیم میں آنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کارکردگی دکھانی ہوتی ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں، میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی۔ قومی کپتان بابر اعظم مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں،کوئی بھی فرد خامیوں سے مبرا نہیں ہوتا، بابر اعظم کو اپنی خامیوں کا علم ہے، قومی کپتان اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر  رہے ہیں، بابراعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ان کا پشاور زلمی میں آنا خوش آئند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن