• news

پنجاب پولو کپ : پہلے روز 2میچوں کا فیصلہ 


 لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سنچری 99 پنجاب کپ پولو ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ پہلے میچ میں نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس نے ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 7-5.5 سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے ٹیم لون والوز کو 8-3.5 سے ہرا دیا۔ آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ  بی این پولو اور ایچ پولو کے درمیان، دوسرا ایف جی پولو اور ری ماؤنٹس کے درمیان جبکہ تیسرا نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس اور ڈی ایس پولو کے ساتھ کھیلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن