• news

   پارٹی فنڈنگ کیس،الیکشن کمشن نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں زیر سماعت پیپلز پارٹی ، جے یو آئی اور ن لیگ کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈنگ کیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی، چیف جسٹس نے کہاکہ سکروٹنی مکمل ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟، جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہزاروں ٹرانزیکشنز کا معاملہ ہے ، ہم کام کررہے ہیں، پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ ان کے کیسز بھی پی ٹی آئی کیساتھ شروع ہوئے تھے لیکن مکمل نہیں ہوسکے،الیکشن کمیشن کی رپورٹ کی کاپی ہمیں بھی فراہم کی جائے، چیف جسٹس نے کہاکہ آپ اس میں ڈائریکشن ہی چاہ رہے ہیں کہ جلد سکروٹنی مکمل کی جائے ؟،جس پر پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ جی ، پہلے ہی اتنا وقت گزر چکا ہے ، پی ٹی آئی کیساتھ امتیازی سلوک کیا گیا،ڈی جی لائ￿  الیکشن کمیشن نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی کو میں ہی ہیڈ کررہا ہوں ، اکاؤنٹنٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور فرانزک ایکسپرٹ کو بھی ہائیر کرنا چاہیے، آج بھی کروڑوں کی ٹرانزیکشنز بیگز میں ہوتی ہیں،آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ ڈاکومنٹڈ اکانومی ہو،بڑے شہروں میں اربوں کی ٹرانزیکشنز پرچی پر ہورہی ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت2مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن