• news

الیکشن کمشن نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کر لیا، نوٹیفکیشن جاری  


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+این این آئی)الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن نے دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق موو آن پاکستان اور تحریک لبیک اسلام کے نام سے دو جماعتوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق موو آن پاکستان کے چیئرمین محمد کامران اور تحریک لبیک اسلام  کے چیئرمین محمد اشرف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن